ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں میلادالنبی ؐ کی مناسبت سے پولس محکمہ کے زیراہتمام پیس میٹنگ : ٹیپو جینتی منانے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی

بھٹکل میں میلادالنبی ؐ کی مناسبت سے پولس محکمہ کے زیراہتمام پیس میٹنگ : ٹیپو جینتی منانے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی

Mon, 04 Nov 2019 20:45:40    S.O. News Service

بھٹکل:04؍نومبر(ایس اؤ نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بھٹکل پولس محکمہ کے زیرا ہتمام  بروز پیر 4نومبر 2019کو  شہر ی پولس تھانہ میں پیس  میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں بھٹکل اے ایس پی نکھیل بی نے مقامی سطح پر کیا کچھ انتظامات کئے گئےہیں اور مختلف طبقات کے ذمہ داران سے کیا کچھ تعاون کی امید رکھتے ہیں اس پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ کسی بھی معاشرے میں امن اس سے متعلقہ ذمہ داران کی سوجھ بوجھ سے قائم ہوتاہے، پولس اپنا کام کرتی ہے، مگر زیادہ معاشرے میں بزرگوں ، ذمہ داروں کی بات چلتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ آپ سے تعاون لیتے رہتے ہیں۔

اے ایس پی نکھیل نے  عیدمیلاد النبی ﷺ  کے موقع پر جلوس نکالنے اور مٹھائی تقسیم کرنے کے متعلق کہاکہ جو کچھ بھی امن و امان باقی رکھیں۔ چونکہ اس مرتبہ حکومت کی طرف سے ٹیپو سلطان جینتی نہیں منانے کا فیصلہ لیاگیا تو محکمہ کے لئے ضروری ہے وہ سرکاری حکم نامے کونافذ کریں اور قانون کی پاسداری کریں ۔ اس سلسلے میں میلاد النبی ؐ کے جلوس وغیرہ میں کوئی بھی ٹیپو سلطان کا جھنڈ اہو، پٹی ہو کچھ بھی نہ پہنیں ، اگر کسی نے اس کے علی الرغم ٹیپو جینتی منانے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلےمیں ذمہ داران ، لیڈران اپنے نوجوانوں اور بچوں کو سمجھانے کی اپیل کی۔

بھٹکل کے تعلق سے اظہار کرتے ہوئے اے ایس پی نے کہاکہ میں نے ملک کی کئی ریاستوں اور ریاست کے کئی مقامات پر خدمات انجام دیا ہوں ۔ بھٹکل پہنچنے کے بعد جب میں نے دونوں طبقات کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی توپتہ چلا کہ بھٹکل بہت کچھ بدلا ہواہے، یہاں بھائی چارگی اور یک جہتی ہے جس سے خوشی ہوتی ہے۔ مشکلات کے بعد سب متحد ہوکر چلیں گےتو ہمہ جہت ترقی ممکن ہونےکی بات کہی۔ بھٹکل کثرت میں وحدت کا مرکز ہے۔ میلالنبی ؐ کے موقع پر امن کو ترجیح دینے اور آپسی رواداری کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نچل مکی وینکٹ رامن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک، مقامی لیڈران شری دھر نائک، وینکٹیش نائک اور منیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سی پی آئی پرکاش ایم ایس، ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی ، ایس آئی لکپا ڈائس پر موجود تھے۔


Share: